کچھ اردو سیارہ کے بارے میں
السلام علیکم،
گزشتہ کچھ عرصے چند اردو بلاگز پر جاری ایک صورتحال کے تناظر میں اردو سیارہ پر بھی تنقید کی جاتی رہی ہے۔ میں اس ضمن میں چند گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ اردو سیارہ کے انتظامی امور کی نگرانی زکریا کرتے آئے ہیں لیکن اب وہ عدیم الفرصتی کی بناء پر اس جانب توجہ نہیں کر پا رہے ہیں۔ یہی وجہ تاخیر کا باعث بھی بنی۔ میں حتی الامکان اردو سیارہ کی نظامت سے دور رہنا چاہتا ہوں۔ لیکن مجبورا مجھے ہی اس سلسلے میں کچھ اقدامات کرنے پڑے ہیں۔ ابھی دو بلاگز کو اردو سیارہ سے ہٹایا گیا ہے اور اس بات کا پورا امکان ہے کہ مزید بلاگز بھی ہٹا دیے جائیں گے۔ جہاں تک اردو سیارہ پر کی جانے والی تنقید کا تعلق ہے تو میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ کوئی ایکشن لینے میں تاخیر ہوئی ہے۔ جن دوستوں کو بھی اس سے کوفت پہنچی ہے میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔ میں اس کی وجہ اوپر بیان کر چکا ہوں۔ لیکن میں اس کے ساتھ یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اردو سیارہ محض ایک فیڈ ایگریگیٹر ہے اور اس کو کمیونٹی سائٹ سمجھنا غلط ہے۔ جو لوگ دیر سے ایکشن لیے جانے پر تنقید کر رہے ہیں وہ اس میں حق بجانب ہیں۔ اس کے علاوہ تنقید کو میں بلاجواز سمجھتا ہوں۔ جن لوگوں کے بلاگز کو اردو سیارہ سے ہٹایا گیا ہے، میں ان سے معذرت چاہتا ہوں۔ میرے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا تھا۔
والسلام


20 Comments:
This comment has been removed by the author.
نبیل آپ اس بات ہر داد کے مستحق ہیں کہ آپ ایک مشکل کام اور مشکل فیصلے کر رہے ہیں۔ البتہ یہ ذمہ داری اگر صرف دو افراد کی بجائے ایک گروپ کے ذمہ ڈال دی جائے تو آپ یقینا بڑی حد تک تنقید سے بچ جائیں گے، یہ میرا خیال ہے اور ضرروی نہیں کہ آپ اس سے متفق بھی ہوں۔
فیصل، آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔ میرے لیے اردو سیارہ کی نظامت کرنا یقیناً ایک مشکل کام ہے۔ میں اس کے لیے مشکل سے ہی وقت نکال پاؤں گا۔ میری کوشش ہوگی کہ اس مقصد کے لیے کوئی اور منتظم تلاش کر سکوں۔
ہمیں کسی کے ہٹانے یا نہ ھٹانے سے کوئی شکایت نہیں۔اگر سیارہ والے اس سائیٹ کی دیکھ بھال نہیں سکتے تو چھوڑ دینا چاھئے۔اور کوئی نیا بلاگر شامل ھونا چاہتا ھے تو اسے شامل نہیں کیا جاتا۔نیا بلاگر سوچتا ھے۔شاید میں ان کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔اگر معیار پر نہیں اترتا تو یہ سیارہ والے کیسا بلاگر مانگتے ہیں؟ویسے سیارہ کا مقصد واضع کردیں۔کہ یہ کیسی سائیٹ ھے اور کس طرح کی ھے کن کیلئے ھے۔سیارہ کے قوانین و ضوابط ہم پڑھ چکے ہیں۔
جی شاید یہی کرنا پڑے گا۔
جہاں تک نئے بلاگ شامل کرنے کا تعلق ہے تو اس میں تاخیر کی وجہ بھی وہی ہے جو میں اوپر بیان کر چکا ہوں۔ ابھی تک اگر کسی بلاگ کو شامل نہیں کیا گیا ہے تو اس کا تعلق اس کے معیاری یا غیر معیاری ہونے سے نہیں ہے۔
دو اردو بلاگز کو ہٹآ دیا گیا۔ اگر اس میں اسماء شامل ہیں تو یہ افسوس کی بات ہے۔ اردو بلاگز کے اندر مردوں کو ہر طرح کی بد تمیزیوں کی اجازت ہے مگر اگر کوئ خاتون اس بات پہ غصہ میں آجائے تو یہ اسکا جرم بن جاتا ہے۔ بہتر تو یہ تھا کہ ہر دو کو اپنے معاملات نبٹانے کے لئے چھوڑ دیا جاتا۔ اور باقی لوگ اس میں حصہ نہ لیتے۔ لیکن شاید اردو سیارہ نے ان صاحب کو جنکی بدتمیزی ہمہ وقت عروج پہ پہنچی رہتی اور جنہیں ایک گروہ کی سرپرستی بھی حاصل ہے ان کی دل کی تسلی کے لئے یہ کیا ہے۔
سيارہ کی زندگی ميں يہ دوسرا واقعہ ہے کہ بداخلاقی کا مظاہرہ چند بلاگرز نے کيا ۔ پہلی بار جنگ اسلامی اصولوں کو مسالک کے رنگ ميں لانے سے شروع ہوئی تھی اور کچھ بلاگز کی رکنيت ختم کر دی گئی تھی
اب ايک عورت کے نام سے سلسلہ شروع ہوا اور بڑھتا ہی گيا
جب سيارہ نيا نيا شروع ہوا تھا تو ميں نے تجويز پيش کی تھی کہ تين چار اشخاص کی ايک کميٹی بنائی جائے جو اس کی ہر طرح ديکھ بھال کرے ۔ مگر ميری تجويز پر توجہ دينا مناسب نہ سمجھا گيا
جلد ہی وقت آيا کہ اردو محفل پر ميرے آباؤ اجداد تک کو کوسا گيا ۔ ميں نے سيارہ سے رابطہ کيا تو آپ يعنی نبيل نے ای ميل سے جواب ديا تھا کہ " آپ بھی اپنی مرضی سے لکھ رہے ہيں اور وہ بھی آزاد ہيں "
چنانچہ ميں نے اردو محفل پر لکھی ہوئی اپنی تمام تحارير حذف کر ديں تھيں اور دوبارہ اُدھر کا رُخ نہ کيا حالانکہ ميں صرف دين اور اخلاق کے اصولوں لکھا کرتا تھا
اگر اُسی وقت بے ہنگم آزادی دينے کی بجائے مناسب قدم اُٹھايا جاتا تو بعد ميں ايسے واقعات پيش نہ آتے
اب بھی اگر آپ کم از کم تين اشخاص کی کميٹی بنا ديں جو سيارہ کی ديکھ بال کيا کرے تو بہتر ہو گا کہ جب دو بھی مصروف ہوں تو ايک وقت دے سکے ۔ کہيں يہ نہ سمجھ ليں کہ ميں اس کميٹی ميں شامل ہونا چاہتا ہوں ۔ ميں کسی صورت اس کميٹی ميں شامل نہيں ہونا چاہتا
صرف ايسے لوگوں کی کميٹی بنائيں جو ٹيکنيکلی بھی سيارہ کو درست رکھ سکيں اور اخلاقيات کے لحاظ سے بھی
اس سے پہلے غالبا شعیب انڈیا والے اور پھر بدتمیز اول، دوم کے معاملے میں کچھ اس طرح کا ایکشن لینا پڑا تھا، مگر میرے خیال میں اس دفعہ معاملہ کچھ مختلف ہے۔ اور پھر خاس کر اسماء کو اس معاملے میں ملوث کرنا سراسر زیادتی ہو گی۔
جب سیارہ پر ایک خاتوں کو گندی اور واہیات زبان میں مخاطب کیا جا رہا تھا، جب یہاں پر گندی اور غلیظ کہانیاں چھیڑی جا رہی تھیں تو اُس وقت سیارہ انتظامیہ اپنے ناظم کی تلاش میں سرگرداں تھی۔
اتنی دیر بعد اس طرح کا ایکشن چہ معنی دارد؟
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آ رہی اگر اسما کو ھٹا دیا گیا۔تو عنیقہ صاحبہ کو کیوں نہیں ھٹایا گیا؟تعصب اور ذاتیات توان کے بلاگ سے شروع ھو کر یہاں تک پہنچی تھی!!!!۔
آپ نے کافی تاخیر سے ردعمل دیا ہے
یاسر صاحب، اگر چہ کہ مجھے بھی اس پہ حیرت ہے۔ لیکن بات یہ ہے کہ ایسا ہونے کی صورت میں آپکے افتخآر اجمل بھوپال صاحب، جعفر اور ڈفر بلکہ دائرے کو وسیع کریں تو خاور صاحب بھی آتے ہیں۔ اور اگر مزید حلقہ بڑھائیں تو اس میں ہر وہ شخص آتا ہے جس نے واہیات بلاگز کے اوپر جا کر انکی حوصلہ افزائ کے لئے تبصرے لکھے۔ آپ اگر بہت صحیح سے کریدنا چاہتے ہیں تو یہ جعفر کی کنڈوم والی پوسٹ تھی جس سے طوفان بد تمیزی پھیلا۔
لیکن ان سب لوگوں نے چونکہ اپنا ایک گروہ بنا لیا اور شومی ء قسمت کہ اس سارے چکر میں یہ چیز بھی آشکار ہوئ کہ اردو بلاگنگ ایک پنجابی ، غیر پنجابی کے بلاک ، میں تقسیم ہہے۔
اور ایکدوسرے پہ حملے اسی نکتے سے کئے جاتے ہیں۔
یہ جعفر اور بدتمیز کا جیس بک پہ وہ مکالمہ تھا جس میں انہوں نے اردو بلاگستان کی چند خواتین کو آنٹیوں کے لقب سے نواز کر اپنےدلی جذبات کا اظہار کیا تھا۔ جسے میں نے وہاں ڈالا، اس لئے کہ یہ ہمارے مشہور بلاگرز کا ذمہ دار رویہ ہے۔ جنہیں اردو بلاگنگ میں نہ صرف شہرت عام حاصل ہے بلکہ لوگ ان سے محبت کے لئے دوسرے شخص کی ہر بے عزتی کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔
اس سے پہلے ایک دفعہ میرا پاکستان کے بلاگ پہ ایک مبصر صاحب انتہائ نچلے الفاظ میں میری تعریفیں فرما رہے تھے اس وقت بھی ہمارے اردو بلاگرز میں سے سوائے ابو شامل کے کسی نے اس چیز کی مذمت نہیں کی۔ بلکہ ہمارے بزرگ ساتھی تو اپنے بلاگ پہ انکی آءو بھگت کرتے رہے حتی کہ ایکدن ان عثمانی صاحب نے انکو بھی رگید ڈآلا۔
میرا پاکستان صاحب نے ان میں سے کسی تبصرے کو حذف نہیں کیا، نہ معذرت کی۔ یہ کیا جانبداری ہے۔ لچھ لوگوں سے آپ ایک طرح کا رویہ چاہتے ہیں اور کچھ اور لوگوں سے دوسری طرح کا
اور ہمارے سینیئر بلاگرز اس بات کی تبلیغ کرتے نظر آتے ہیں کہ عورت تو نام ہی پردے کا ہے اور اگر کسی مرد کے ساتھ بھڑےگے تو ایسا ہی ہوگا۔
تو پھر کیا یہ مناسب ن ہوگا کہ بلگستان کے دو حصے کر دئیے جائیں ایک خواتین کے لئے اور دوسرا مردوں کے لئے۔
اگر آپ لوگ مردوں کو مہذب طریقے سے رہنے کے آداب نہیں سکھا سکتے تو اس قسم کے معاملات میں بھی دخل اندزی نہ کریں۔
یہ ہمارا معاشرتی المہپ ہے کہ جب کبھی معاملہ ایک مرد اور خاتون کے درمیان ہو تو ہمیشہ یہ کہا جاتا ہے کہ میدان ایک اچھی عورت کی طرح مرد کے لئے چھوڑ دیا جائے۔
اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جعفر صاحب جب اپنی پوری تمیز کا مظاہرہ کر چکنے کے بعد ایک عام پوسٹ لکھتے ہیں تو پھر خواتین اپنے چھوٹے بھائ کو پیار بھری ڈانٹ دیتی ہیں کہ چلو اب آگئے تم راہ راست پہ۔
بلاگنگ، تبادلہء خیال کا فورم ہے۔ ان میں سے کوئ اس وقت کچھ نہیں بولا جب اس پوسٹ پہ ہر طرح کا تبصرہ ہو رہا تھا۔ یہاں محض اس لئے آپ لوگوں کے ہر صحیح اور غلط فعل کی پشت پناہی کرنے لگ جائیں کہ فلاں آپکا منہ بولا بھائ یا انکل ہے۔ میں اسے ایک صحت مندانہ رجحان نہیں سمجھتی۔
اکچھ لوگ سیاسی مسائل پہ لکھنا چاہتے، کچھ غیر سیاسی پہ، کچھ مذہبی پہ اور کچھ معاشرتی مسائل پہ۔ کچھ آپ کے نظریات ست مطابقت رکھتے ہیں کچھ نہیں رکھتے، کچھ ثقافتی سطح پہ آپ جیسے ہیں اور کچھ نہیں۔
یہی تنوع ہے۔ ورنہ دوسری صورت یہ بھی ہے کہ اس طرح کے ایگریگیٹرز، موضوعاتی یا لسانی بنیادوں پہ بنالئیے جائیں۔
آپ نے کہا کہ میرے بلاگ پہ ذاتیات اور لسانی باتیں ہوتی ہیں۔ اس سلسلے میں آپ جد امجد جناب افتخار اجم صاحب کا نام شاید بھول گئے ہیں۔ جعفر صاحب نے جس طرح کی اعلی پائے کی پوسٹس محض ذاتیات پہ لکھی ہیں انکا کوئ توڑ آپ لا کر دکھائیں۔
میرے بلاگ پہ آپ کوئ ایسی پوسٹ دکھائیں جو محض ذات پہ لکھی گئ ہو۔ اس قسم کی تمام پوسٹس کسی نہ کسی ایشو کے متعلق ہیں۔
اور اگر آپ لفظ پنجاب یا پٹھان کو استعمال کرنا عصبیت سمجھتے ہیں تو جب تک یہ اقوام دنیا میں بس رہی ہیں اس وقت تک یہ اصطلاحیں بھی استعمال ہوتی رہیں گی۔ جس دن ان اقوام کا یہ نام نہیں رہے گا۔ یہ بھی ختم ہو جائیں گی۔
میں اس سلسلے میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی۔
عنیقہ جی کی بات بھی دل کو لگتی۔میرا متفق ھونا یا نہ علیحدہ موضوع ھوگا۔
مزید دیکھتے ہیں۔جو برائی پر تلے ھوئے ہیں۔وہ لازمن دوبارہ برائی کریں گے۔
السلام علیکم،
آپ دوستوں کے تبصروں کا شکریہ۔ ان تبصروں سے کم از کم یہ بات ضرور ظاہر ہوتی ہے کہ اردو سیارہ کو فیڈ ایگریگیٹر کی بجائے کمیونٹی سائٹ سمجھ لیا گیا ہے۔ حالانکہ اس سے ہٹائے گئے بلاگز اپنی جگہ باقی ہیں اور ان پر پوسٹ بھی کی جا رہی ہیں۔ اردو بلاگستان صرف اردو سیارہ کا نام نہیں ہے اور نہ ہی یہ اردو سیارہ تک محدود ہے۔ خواتین سے امتیازی سلوک کی بات بھی قطعی غلط ہے۔ میں پہلے بھی بہت کم بلاگز کو پڑھتا تھا اور اب بھی میرا کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے کہ ہر بلاگ کی ہر پوسٹ اور اس کے ہر تبصرے کا جائزہ لیتا رہوں۔ اردو سیارہ کے کوئی مستقل ناظم ہوں تو شاید وہ بھی ایسا نہ کر سکیں۔ میں البتہ یہ توقع ضرور رکھتا ہوں کہ تمام بلاگرز اپنے بلاگز پر شائع کردہ مراسلات پر خود بھی نظر ثانی کریں گے اور ان پر تبصرہ جات کو مؤثر طریقے سے موڈریٹ بھی کریں گے۔ جن بلاگز پر گمنام تبصرہ نگار اخلاق سے گرے ہوئے یا فرقہ پرست اور نفرت انگیز تبصرے ارسال کر رہے ہیں انہیں اپنی موڈریشن پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ میں زکریا کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کر رہا ہوں۔ اس کے بعد اردو سیارہ میں مزید بلاگز شامل کرنے اور اس سے کچھ بلاگز ہٹانے کا کام کروں گا۔
عنیقہ بی بی کے قلم سے یہ سب کچھ خلاف توقع نہیں ہے
اس تبصرے میں انہوں نے اپنی ہر بات کی خود ہی تردید کی ہے اور مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ کہاں کہاں۔۔۔۔
جہاں تک فیس بک کی گفتگو کو زیر بحث لانا ہے
تو میں بھی بہت سی ذاتی گفتگووں کا حوالہ دے سکتا ہوں
اگر سننے کی ہمت ہو تو۔۔۔
پر میں ابھی اتنا مہذب نہیںہوا۔۔
اگر کسی کو ضرورت ہو تو مین اپنے موبائل کی ایس ایم ایس فائل ایکسپورٹ کر کے بھی کہین اپلوڈ کر دوں؟
ہو سکتا ہے دلوں کی شانتی کا سبب بنے
اور میرا نام لے ہی لیا ہے تو میں تو ثبوت مانگتا ہوں اگر ہے تو پیش کریں ورنہ معذرت کریں
السلام علیکم،
میں ہرگز نہیں چاہتا کہ یہاں کوئی اور لڑائی شروع ہو جائے۔ میرا مقصد صرف اپنی انتظامی مجبوریوں سے آگاہ کرنا تھا۔ ان بلاگز کو اردو سیارہ سے نکالنا میرے لیے بھی بہت ناخوشگوار عمل تھا۔ میری گزارش ہے کہ آپ دوست اپنے جھگڑے شروع کرنے کی بجائے کوئی ایسی تجاویز پیش کریں جن پر عمل کرکے آئندہ کسی ناخوشگوار صورتحال کو روکا جا سکے۔
شکریہ
نبیل صاحب، جہاں تک ضابطہ اخلاق کا تعلق ہے تو یہ ہر بندے کا اپنا ہوتا ہے۔۔۔
مجھے کسی قومیت کو گالی دینا سب سے گھٹیا حرکت لگتی ہے۔۔۔
جبکہ کچھ لوگوں کے لئے یہ ایشوز ہیں۔۔۔
میرے خیال میں تو قارئین خود ہی سنسر ہوتے ہیں۔۔۔
شاہ فیصل کی گروپ والی تجویز کی میں بھی تائید کرتا ہوں۔۔۔
duffer n jafar i would strongly suggest not to comment if ppls require you to clarify. let them enjoy your silence.
nabeel. i disagree and have sent you an email
A) coz you requested
b) coz I dont want any 1 to speculate oh bdtmz have grudges
ps I like you dont allow anonymous comments. i wish a few among us learn it too
نبیل بہت شکریہ کہ آپ نے ایکشن لیا۔ یقینا اردو سیارہ ایک کمیونٹی سائٹ نہیں محض ایک بلاگ ایگریگیٹر ہے۔ اس کا یہ کام نہیں کہ لوگ اپنے بلاگ پر کیا لکھیں اس بات کا تعین کرے۔
جہاں تک مجھے یاد ہے اردو سیارہ کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ لوگ ایک جگہ تمام اردو بلاگ اکٹھے دیکھ سکیں۔ تاکہ نئے بلاگروں کی حوصلہ افزائی ہو اور انہیں بھی قارئین میسر ہوں۔
میری آپ سے درخواست ہے کہ جن بلاگز کو خارج کیا گیا ہے۔ انہیں واپس شامل نہ کیا جائے۔ بات اب بدتمیزی سے آگے بڑھ کر ہراساں کرنے کی حد تک جاچکی ہے۔ اردو بلاگستان کو ایک محفوظ جگہ ہونا چاہئے جہاں لوگ خوفزدہ ہوئے بغیر لکھ سکیں۔
معذرت کی ضرورت نہیں
میں خود اردو سیارہ پر رہنا نہیں چاہتا تھا
تبصرہ شائع نہ کریں ـ
شکریہ
شعیب، ہندوستان سے
Post a Comment
<< Home