بلاگسپاٹ کے لیے اردو ٹیمپلیٹس
بلاگر ڈاٹ کام ایک پرانی اور مستحکم بلاگ ہوسٹنگ سروس ہے اور اردو بلاگنگ کی ترویج میں بلاگر ڈاٹ کام کا ایک اہم کردار رہا ہے۔ بلاگر ڈاٹ کام پر چند نہایت سہل سٹیپس میں بلاگ سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے اور اس پر ایک اردو ٹیمپلیٹ اپلوڈ کرکے اسے بآسانی ایک اچھے اردو بلاگ کی شکل بھی دی جا سکتی ہے۔ کئی دوست بلاگر (یا بلاگسپاٹ) کے لیے اردو ٹیمپلیٹس کی تلاش میں رہتے ہیں۔ میں نے کچھ عرصہ قبل چند بلاگر ٹیمپلیٹس کو اردو کے لیے کسٹمائز کیا تھا جن کے روابط میں اس پوسٹ میں فراہم کر رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ دوستوں کو ان میں سے کوئی ٹیمپلیٹس کارآمد لگیں۔ میں نے ان ٹیمپلیٹس کی ٹیسٹنگ کے لیے ایک ٹیسٹ بلاگ بھی تشکیل دیا تھا۔ بلاگر کے لیے اردو ٹیمپلیٹس کے سکرین شاٹس اور ان کے ڈاؤنلوڈ کے روابط ذیل میں موجود ہیں:

راؤنڈر ٹیمپلیٹ 1 ڈاؤنلوڈ کریں

راؤنڈر ٹیمپلیٹ 2 ڈاؤنلوڈ کریں

راؤنڈر ٹیمپلیٹ 3 ڈاؤنلوڈ کریں

راؤنڈر ٹیمپلیٹ 4 ڈاؤنلوڈ کریں

ڈبلیو پی پریمیم ٹیمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں

پرمیتھیوس ٹیمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں
میں نے ان ٹیمپلیٹس میں ایک اضافی ٹیکسٹ ایریا شامل کر دیا ہے جس میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کیا گیا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

اس کے ذریعے اردو میں تبصرے لکھ کر تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کیے جا سکیں گے۔ فی الحال براہ راست تبصروں کے خانے میں کراس ڈومین سکرپٹنگ کی پابندیوں کے باعث اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ نوٹ کریں کہ راؤنڈر ٹیمپلیٹس والی ہر ڈاؤنلوڈ میں دو ٹیمپلیٹس فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک ٹیمپلیٹ میں ایک اضافی کسٹمائزیشن یہ کی گئی ہے کہ اس میں مصنف کے تبصروں کو علیحدہ سے ہائی لائٹ کیا گیا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ٹیمپلیٹس استعمال کرنے کا طریقہ
بالا میں فراہم کردہ سانچوں کو اپنے بلاگ پر استعمال کرنے کے لیے ان میں سے مطلوبہ ٹیمپلیٹ کی زپ فائل کو ان زپ کرکے اس کی ایکس ایم ایل فائل کو ذیل کی تصویر کے مطابق اپنے بلاگ کے لے آؤٹ ایڈٹ کرنے کے سیکشن میں اپلوڈ کر دیں:

نوٹ: اگر آپ پہلے سے بلاگر ڈاٹ کام پر کوئی ٹیمپلیٹ استعمال کر رہے ہیں تو یہاں فراہم کی گئی کسی ٹیمپلیٹ کو استعمال کرنے سے قبل اپنے بلاگ کی موجودہ ٹیمپلیٹ کو علیحدہ فائل میں محفوظ کر لیں۔ نئی ٹیمپلیٹ اپلوڈ کرنے سے آپ کے بلاگ کی موجودہ وجٹس اور کسٹمائزیشن بھی غائب ہو سکتی ہیں۔
اگر کسی دوست کو ان ٹیمپلیٹس کے استعمال میں کوئی پرابلم پیش آئے تو وہ یہاں اس کے بارے میں بتا سکتے ہیں یا اردو محفل فورم پر اس سلسلے میں رابطہ کر سکتے ہیں۔


0 Comments:
Post a Comment
<< Home