محمد علی کی باکسنگ کا ایک منفرد انداز
محمد علی باکسنگ کی تاریخ کے عظیم ترین باکسرز میں شمار کیا جاتا ہے، اگرچہ اس کے اسلام قبول کرنے اور اچھے مسلمان ہونے کے بارے میں اکثر باتیں مغالطے پر مبنی ہیں۔ محمد علی نے باکسنگ کو اپنے منفرد سٹائل سے ایک نئی جہت دی تھی۔ محمد علی کی باکسنگ کی خاص بات طاقتور گھونسوں کی بجائے برق رفتاری تھی۔ محمد علی کا خود اپنے سٹائل کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ تتلی کی طرح اڑتا ہے اور شہد کی مکھی کی طرح ڈنک مارتا ہے۔ عام باکسرز کی طرح دفاع کے لیے اپنے ہاتھ اپنے چہرے کے سامنے کرنے کی بجائے محمد علی اکثر ہاتھ نیچے رکھتا تھا۔ اس طرح ایک جانب اسے مخالف باکسر پر برق رفتار گھونسا برسانے کے لیے حرکت میں آسانی رہتی تھی تو دوسری جانب یہ سٹائل ہیوی ویٹ باکسنگ کے لیے کافی خطرناک بھی تھا کیونکہ اس سے سر کا دفاع کمزور ہوتا تھا۔ دفاع کی اس کمزوری کو محمد علی اپنے سر کی تیز حرکت سے پورا کرتا تھا۔ اس انداز کا خوبصورت مظاہرہ محمد علی اور ارنی ٹیرل کے 1967 کے مقابلے میں نظر آیا تھا جب محمد علی نے دوبارہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپین کا ٹائٹل جیتا تھا۔ میں ذیل میں ایک ویڈیو پیش کر رہا ہوں جس میں ارنی ٹیرل محمد علی پر گھونسے برسا رہا ہے اور محمد علی محض اپنے سر کی جنبش سے اس کے وار کو خالی جانے دے رہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ موجودہ دور کو کونسا اسلام چاہیے۔۔ قوالیوں پر دھمال ڈال کر حال چڑھانے والا صوفی اسلام یا پھر لوگوں کو ذبح کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بنا کر ان کی سی ڈیز ڈسٹریبیوٹ کرنے والا طالبانی اسلام؟


3 Comments:
محمد علی ميں مندرجہ ذيل اچھوتی خُوبياں تھيں جو دوسرے باکسرز ميں نہيں تھيں يا کم سطح کی تھيں
وہ بڑی تيزی سے دائيں بائيں حرکت کرتا رہتا اور بعض اوقات اس طرح کرتے کرتے پورے رنگ کا چکر لگا ليتا
وہ متواتر زمين سے اُچھلتا رہتا اور ساتھ ہی جسم کے اوپر کے حصہ کو داہنے بائيں حرکت ديتا رہتا
مخالف باکسر کو اپنے زيادہ قريب نہ ہونے ديتا
مخالف کے حملے ناکام بناتا رہتا اور پھر موقع پاتے ہی اُس پر حملہ آور ہوتا
ايک بار محمد علی نے اپنے مخالف شايد خو فريزيئر کو پہلے ہی وار ميں ڈھير کر ديا تھا
اپنی موجودہ پہچان سے ناکامی کے بعد اپنی بہت پرانی پہچان سے تبصرہ شائع کر رہا ہوں ۔ ہو سکے تو اس ميں نيم يو آر ايل والی آپشن ڈال ديجئے
اعلی۔۔ ویڈیو کلپ بھی اور آپ کا تبصرہ بھی۔
پسندیدگی کا شکریہ راشد۔
:)
Post a Comment
<< Home