Sunday, May 01, 2005

مستقبل کا لائحہ عمل


آج سے چند ماہ قبل چند اردو بلاگرز نے انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کے لیے ایک مربوط کاوش کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں اردو بلاگنگ اور اردو وکی پیڈیا سیٹ اپ کیے گئے۔ یہ زکریا اور آصف کی دریا دلی کے باعث ہی مکن ہو سکا جنہوں نے اپنی ویب سپیس اردو کی ترویج کے کام کے لیے مختص کی۔ اب ایک بار پھر زکریا کی جانب سے ایک انقلابی تجویز پیش کی گئی ہے کہ اردو کی ترویج کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا جائے اور اس کے لیے ایک علیحدہ ڈومین کا بندوبست کیا جائے۔ زکریا نے اس ڈومین کے نام کا انتخاب کے ووٹ بھی طلب کرلیے ہیں۔ اس کے لیے ان کی بلاگ پر جا کر اپنے پسند کے نام کا انتخاب کیجیے۔ اس ڈومین پر اردو سے متعلقہ مختلف ذرائع اکٹھے کیے جائیں گے جن میں اردو بلاگرز کی فہرست، اردو بلاگز کا فیڈ ایگریگیٹر (اردو سیارہ) ، اردو فورم اور اردو وکی پیڈیا وغیرہ شامل ہوں گے۔

میری دانست میں یہ ڈومین ایک اردو پورٹل کی جانب پہلا قدم ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس کے لیے ایک ایسے کونٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم کا انتخاب کیا جائے جو مذکورہ بالا تمام ذرائع کو بآسانی اکٹھا پیش کرسکتا ہو اور جس کے ذریعے بعد میں بھی حسب ضرورت مختلف سیکشن شامل کیے جاتے رہ سکیں۔ یہ اردو پورٹل مکمل طور پر یونیکوڈ اردو پر مبنی ہونا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے content management system یا CMS میں ردو بدل کی ضرورت بھی پیش آئے گی۔ اگرچہ CMS کا مکمل اردو ترجمہ بھی مستقبل کے لائحہ عمل میں شامل کیا جا سکتا ہے لیکن میرے خیال میں شروع میں محض اردو کی سپورٹ فراہم کرنا ہی کافی ہوگا۔ یہ کام بھی اگرچہ آسان نہیں ہے لیکن پھر بھی کچھ سٹائل شیٹس اور ٹیمپلیٹس میں ردو بدل کرکے CMS کو اردو ڈسپلے کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ PHP اور MySQL پر مبنی کونٹینٹ مینیجمنٹ سسٹمز کی مثالیں Drupal, Typo3 اور Mambo ہیں۔ مجھے اس بات کا اعتراف ہے کہ CMS کے سلسلے میں میرا عملی تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں اگر کوئی صاحب اس سلسلے میں موثر رہنمائی فراہم کر سکیں تو کمال عنایت ہوگی۔

اب تک ہم اردو کی ترویج کے سلسلے میں زیادہ تر تکنیکی کام کرتے آئے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ اردو میں ادبی کام کا بھی کوئی سلسلہ شروع کیا جائے۔ انٹرنیٹ پر پہلے سے ہی کئی آن لائن اردو جرائد موجود ہیں جو تصویری اردو پر مبنی ہیں۔ میرے ذہن میں یہ خیال تھا کہ ان میں سے اگر کسی کو تکنیکی مدد فراہم کی جائے تو وہ ہمارے اردو پورٹل پر ایک الگ ادبی سیکشن کا انتظام سنبھال سکیں گے۔

مجھے ایک یونیکوڈ اردو فورم کا بھی انتظار ہے۔ اس فورم کے نام کے لیے ممکنہ نام محفل، انجمن یا بزم ہو سکتا ہے۔

5 Comments:

At 3:45 AM, Anonymous Zack said...

ہمیں یقینا کسی CMS کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔ Drupal مجھے کافی مشکل لگتا ہے۔ باقیوں کے بارے میں میں نہیں جانتا۔

 
At 9:56 PM, Blogger tarar said...

I think that now a days CMS Typo3 is very popular. I am also using this for my two websites. It will be fine if we try to find out some solution to implement Urdu support in this CMS.

 
At 9:58 PM, Blogger tarar said...

Hi Nabeel can you plz help me by implementing Urdu support in Typo3. I am not good in programming but when you help me little bit then I can try it for Typo3

Thanks in advance

Qamar Tarar

 
At 10:00 PM, Blogger tarar said...

Hi Nabeel can you plz help me by implementing Urdu support in Typo3. I am not good in programming but when you help me little bit then I can try it for Typo3

Thanks in advance

Qamar Tarar

 
At 10:41 PM, Blogger Nabeel said...

Dear Tarar,
What kind of Urdu support do you have in mind. I have never used Typo3 but I would at least like to take a look at it. Why don't you join the Mehfil forum. That is a better platform for discussing such issues.

Regards

 

Post a Comment

<< Home